پر جب صبح آنکھ کھلی تو سونا نہ پایا ایک ایک کرکے سبھی ڈاکوؤں نے اس گدھے کو ساتھ رکھا پھر سونا کسی کو نہ ملا ۔
اب تمام ڈاکوؤں کو یہ یقین ہو گیا تھا کہ موچی نے ہم سے جھوٹ بولا ہے وہ موچی کے گھر کی طرف چل پڑے وہ فارم میں کام کررہا تھا اس نے جب ڈاکوؤں کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ فوراً اپنی بیوی کے پاس گیا
اور اس نے کہا جب وہ ڈاکو گھر پہنچے گے اور میرا پوچھے گے تو انہیں بتانا کہ میں فارم میں کام کررہاہوں اور ہمارے کتے ٹومی کو مجھے بلانے بھیجنا جب ڈاکو پہنچے تو اس کی بیوی نے ایسا ہی کیا اگر چہ موچی گھر کے پیچھے بیٹھا انتظار کررہا تھا جب ٹومی کو بلانے پہنچ گیا تو وہ ہاں سے بلانے کے لئے دور گیا
اتنے میں موچی گھر کے پیچھے سے آگیا یہ دیکھ کر ڈاکوؤں کے سردار نے پوچھا تم نے ہمیں دھوکہ دیا ہے یہ گدھا سونا نہیں دیتا اس پر موچی نے کہا کہ آج میرے پاس جو بھی ہے اس گدھے کا ہی دیا ہوا ہے سردار نے کہا یہ کتا بھی ہمیں بیچ دو اس پر اس نے کچھ دیر تو انکار کیا لیکن جب چالیس سونے کے سکوں کی پیشکش ہوئی تو اس نے حامی بھر لی اور انہیں کتا بھی دے دیا جب کتا لے کر آئے تو سردار نے اپنی بیوی سے کہا میں باہر جارہا ہوں جب کوئی بلانے آئے تو ٹومیکو بھیج دینا مجھے بلانے کے لئے ایک ڈاکو جب گھر آیا تو اس کی بیوی نے اس کتے کو اسے بلانے بھیج دیا پر ڈاکو کو بلانے کتا نہ پہنچا اور وہ اپنے مالک کے گھر چلا گیا ایک ایک کرکے تمام ڈاکوؤں کے ساتھ وہ رہا پر پھر بھی وہ اپنے پرانے مالک موچی کے پاس پہنچ جاتا یہ دیکھ کر ان سب کو یقین ہو گیا کہ موچی نے پھر ہمیں دھوکہ دیا اس نے جھوٹ بولا۔
انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اس مرتبہ ہم بیوقوف نہیں بنے گے اور موچی کو بھی سبق سکھائیں گے وہ سب موچی کے گھر پہنچے اور اس کی جھوٹی دلیلوں کو نظر انداز کر کے اسے سبق سکھانے کے لئے اس کو بوری میں بند کیا اور اسے اس منصوبہ سے ساتھ لے گئے کہ وہ اس بوری کو دریا میں پھینک دیں گے راستے میں ڈاکوؤں نے کچھ دیر آرام کیا اور وہ بوری چھوڑ کر چلے گئے
وہاں پہ بوری میں موجود موچی نے بھی چیخ وپکار بلند کردی اچانک وہاں پہ ایک بندہ اپنی بکریاں چرا رہا تھا وہ پاس سے گزر اموچی نے کہا کہ مجھے یہاں سے نکلا دو میں بادشاہ نہیں بننا چاہتا
اس پر اس بندے نے کہا اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو بادشاہ بن جاتا موچی نے کہا تم میری جگہ بادشاہ بن جاؤ مجھے اس بوری سے باہر نکالو اور وہ اس انجان بندے کو بوری میں اپنی جگہ بند کر دیا اور موچی اس کی بکریاں لے کر چرانے لگا جب ڈاکو وہاں پہنچے تو بوری لیکر چل پڑے انہوں نے بوری کو ندی میں پھینک دیا اور وہاں سے
دوسری طرف ہو لیے راستے میں جب موچی ملا تو وہ حیران رہ گئے انہوں نے موچی
سے کہا کہ وہ یہاں کیسے آگیا؟
Farha khan
15-Dec-2021 08:17 PM
Good
Reply
Zeba Islam
22-Nov-2021 06:31 PM
Brilliant
Reply
Fiza Tanvi
29-Sep-2021 09:40 AM
بہت خوب مم
Reply